بی راجیش نے شمس آباد ڈی سی پی کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا

   

شمس آباد ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : شمس آباد زون ڈی سی پی کی حیثیت سے بی راجیش نے آج جائزہ حاصل کرلیا ۔ بی راجیش ایس آئی بی انٹلی جنس سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے تھے ۔ ان کا تبادلہ شمس آباد زون ڈی سی پی کی حیثیت سے کیا گیا ۔ جب کہ شمس آباد ڈی سی پی نارائن ریڈی آئی پی ایس کا تبادلہ وقار آباد سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے کیا گیا ۔ بی راجیش ڈی سی پی سے شمس آباد آر جی آئی اے انسپکٹر بالراج نے ملاقات کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔۔