بی سی اداروں میں 1,698 مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 13 جولائی (سیاست نیوز) سرکاری ملازمتوں کے انتظار میں موجود امیدواروں کیلئے خوشخبری ہیکہ بی سی تعلیمی اداروں میں 1698 مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کیلئے عنقریب اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ بیک ورڈ کلاسیز ویلفیر ریسیڈنشیل ایجوکیشن انسٹیٹیوشن کی جانب سے عنقریب بھرتی کیلئے تفصیلات فراہم کی جائیں گی جیسا کہ اس ضمن میں ایک اجلاس منعقد ہوا ہے۔ مذکورہ مخلوعہ جائیدادوں میں 1071 ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس، 119 فزیکل ایجوکیشن ٹیچرس، لائبریرین، کرافٹ، آرٹ، میوزک اور اسٹاف ٹرنر، 110 جونیر انشیٹ و ٹائپسٹ، 36 پرنسپل اور 5 جونیر اسسٹنٹ کے تقررات عمل میں آئیں گے۔ حکام کے بموجب دیگر اداروں کو بھی مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اپنی ضروریات حکومت کو روانہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور ان تفصیلات کی وصولی کے بعد مزید جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔