پداپلی : ضلع کلکٹر پداپلی ڈاکٹر سنگیتا ستیہ نارائنانے بذریعہ صحافتی بیان اطلاع فراہم کی ہے کہ ریاست تلنگانہ محکمہ بہبود پسماندہ طبقات کے زیر اہتمام بی سی اسٹڈی سرکل کی جانب سے تلنگانہ ریاست میں منعقد شدنی گروپ 1 ، 2 ، ایس آئی ، پولیس کانسٹیبل امتحانات کے لئے اسکالرشپ و مفت تربیت کی فراہمی کے لئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ جاریہ ماہ کی 16 تاریخ صبح 10 بجے تک ویب سائیٹ https//:tsbcstudycircle.cgg.gov.in FirstPage.do Use Unlock Code:UNACADEMY 10 پر درخواست داخل کی جاسکتی ہے۔ اسی دن یعنی 16/اپریل/2022 ،صبح 11.00 بجے امتحان کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا او ر میرٹ کے اساس پر تربیت کی فراہمی کے لئے امیدواروں کا انتخاب ہوگا۔ پداپلی ضلع کے اہل امیدوار اس موقع سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ مزید جانکاری کے لئے فون نمبر 7780359322 ڈائریکٹر بی سی اسٹڈی سرکل سے رابطہ کریں۔