بی سی اور اقلیتوں کو ٹکٹوں میں مناسب نمائندگی

   

کے سی وینو گوپال سے کانگریس قائدین کی ملاقات
حیدرآباد ۔29۔ ستمبر (سیاست نیوز) نئی دہلی میں اے آئی سی سی جنرل سکریٹری انچارج تنظیم امور کے سی وینو گوپال سے تلنگانہ کانگریس کے بی سی قائدین نے ملاقات کی۔ 40 سے زائد بی سی قائدین کے وفد نے اسمبلی انتخابات میں بی سی طبقہ کو ٹکٹوں کے الاٹمنٹ پر بات چیت کی۔ ہر اسمبلی حلقہ میں دو نشستیں بی سی طبقات کو الاٹ کرنے اور مجموعی طور پر 34 نشستیں الاٹ کرنے کی درخواست کی گئی۔ کے سی وینو گوپال نے تیقن دیا کہ ٹکٹوں کے الاٹمنٹ کا معاملہ ہائی کمان کے زیر غور ہے اور بی سی طبقات کو مناسب نمائندگی دی جائے گی۔ کے سی وینو گوپال سے ملاقات کے دوران بی سی طبقہ کے علاوہ اقلیتوں کو بھی ٹکٹوں کی تقسیم میں مناسب نمائندگی دینے سابق وزیر محمد علی شبیر نے توجہ دلائی ۔ وینو گوپال سے ملاقات کرنے والوں میں تشہیری کمیٹی کے صدرنشین مدھو یاشکی گوڑ ، ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ ، پونالہ لکشمیا ، وی ہنمنت راؤ ، پونم پربھاکر ، محمد علی شبیر ، کے وینکٹ سوامی اور دوسرے شامل ہیں۔ ملاقات کے بعد مدھو یاشکی گوڑ ، مہیش کمار گوڑ ، پونم پربھاکر اور محمد علی شبیر نے وینو گوپال سے علحدہ علحدہ ملاقات کی اور تلنگانہ کی صورتحال پر بات چیت کی۔ بعد میں اے آئی سی سی انچارج مانک راؤ ٹھاکرے اور سکریٹری اے آئی سی سی روہت چودھری سے ملاقات کی گئی۔