بی سی اور اقلیتی بندھو اسکیم کا عنقریب اعلان : چیف منسٹر

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر نے مستقبل میں بی سی بندھو اور اقلیتی بندھو اسکیم کے علاوہ اعلیٰ ذات طبقات کے غریب عوام کیلئے مختلف اسکیمات کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں سب سے زیادہ پسماندہ ایس سی طبقات ہیں، انہیں ترقی دینے اور معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے دلت بندھو اسکیم روشناس کرائی گئی ہے ۔ اس پر کامیابی سے عمل آوری کی جائے گی اور ریاست کے 119 اسمبلی حلقوں کے دلت خاندانوں کو اس اسکیم سے فائدہ پہنچایا جائے گا ۔ حکومت مستقبل میں اقلیتی بندھو اور بی سی بندھو اسکیمات کو متعارف کرائے گی ۔ ان اسکیمات کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ وہ سماج کے تمام طبقات کی خوشحالی اور ان کیلئے سماجی انصاف چاہتے ہیں، اسی منصوبہ بندی پر کام کر رہے ہیں۔ N