یلاریڈی /6 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی بی سی بندھو اسکیم کو بی آر ایس پارٹی ارکان و قائدین کیلئے ہی بتائے جانے کا الزام لگاتے ہوئے ضلع پریشد فلور لیڈر موہن ریڈی نے کیا ۔ یہ بی سی بندھو اسکیم نہیں بلکہ بی آر ایس بندھو اسکیم ہے ۔ جس میں صرف بی آر ایس پارٹی قائدین کے قریبی افراد کیلئے بنائی گئی ہے ۔ جس سے غریب مستحق کا حق تلف ہو رہاہے ۔ پارٹی قائدین پر اسکیم کے چیکس تقسیم میں من مانی کا الزام لگایا ۔ غریبوں کے نام سے اسکیم تشکیل دینے پارٹی کے لوگوں کو مستحق قرار دینا ایک طرح کا فریب ہے ۔ بی آر ایس کو عوام بہت جلد سبق سکھائیں گے ۔
آبپاشی پراجکٹس لبریز
نظام آباد: 6؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دو دنوں سے جاری بارش کے باعث ضلع کے آبپاشی پراجیکٹس لبریز ہوگئے ہیں ضلع کے سری رام ساگر پراجیکٹ کی سطح آب میں قابل لحاظ اضافہ اور 9091 ٹی ایم سی کے منجملہ 9031.2 ٹی ایم سی پانی پراجیکٹ میں پانی پہنچنے اور 84094 کیوزکس پانی جمع ہونے پر 21 دروازہ کھول کر نچلے حصہ کو 74976 کیوزکس پانی چھوڑا جارہا ہے ۔ ضلع میں گذشتہ 2 دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور وقفہ وقفہ سے ضلع میں ہلکی اور تیز رفتار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔