بی سی بھون کی تعمیر پر ہائی کورٹمیں درخواست

   

حیدرآباد۔16۔ فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ کے جسٹس جے سرینواس راؤ نے حیدرآباد میں پسماندہ طبقات کے علحدہ بھون کی تعمیر کے مسئلہ پر درخواست کو سماعت کیلئے قبول کرتے ہوئے سرکاری محکمہ جات کو نوٹس جاری کی ہے۔ تلنگانہ راشٹرا کمری سنگم کی جانب سے پیش کردہ درخواست میں شکایت کی گئی ہے کہ حکومت نے آتماگوروا بھون کی ملکاجگری میں تعمیر کیلئے تین ایکر اراضی الاٹ کی اور سنگم کو تعمیر کا کام حوالے کیا گیا ۔ عہدیداروں نے بعد میں اچانک احکامات تبدیل کرتے ہوئے دوسری بی سی ویلفیر سوسائٹیوں کو تعمیر کا کام الاٹ کیا اور کمری سنگم کو تعمیری کاموں سے علحدہ کردیا گیا ۔ درخواست گزار نے کہا کہ حکومت نے ان کے موقف کی سماعت کے بغیر ہی 41 مقامات پر بھونس کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد کا فیصلہ کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے متعلقہ محکمہ جات کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے 20 فروری کو آئندہ سماعت مقرر کی۔ر