بی سی تحفظات میںاضافہ کے اعلان کا مطالبہ

   

بی آرایس کی فلاحی اسکیموںکوروکنے پرافسوس ‘ایم ایل سی کویتا کی صحافیوں سے بات چیت
نظام آباد: 27؍ڈسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے بتایا کہ تلنگانہ جاگروتھی کی جانب سے 3 ؍جنوری2025ء کو اندرا پارک پر بی سی ”مہا دھرنا ‘‘کا انعقاد عمل میں لایاجائے گا۔ یہ آج تلنگانہ جاگروتی کی جانب سے بی سی سنگموں سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے یہ بات کہی ‘ اس اجلاس میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے 40 سے زائد بی سی سنگموں کے قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر کے کویتا نے کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے سے قبل 42 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا اور کاماریڈی ڈیکلریشن میں اس بات سے واضح کیا تھا لیکن اب مقامی ادارہ جات کے انعقاد کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہے بی سی ریزرویشن میں اضافہ کے بعد ہی انتخابات کرنے کا مطالبہ کیا اور اس بارے میں حکومت کو واضح طور پر اعلان کرنے کی خواہش کی۔ اگر حکومت 42 فیصد تحفظات فراہم کئے بغیر انتخابات کریں تو اس کی خلاف ورزی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ انہوں نے منڈل سطح پر ضلع سطح پر حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاجی پروگراموں کا انعقاد عمل میں لانے کا ارادہ ظاہر کیا۔ بی سی ڈیڈیکیٹڈ کمیشن کی رپورٹ کے بعد اور پسماندہ طبقات کی آبادی کے اعداد و شمار جاری کرنے کے بعد انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ کیا کویتا نے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبودی کے لیے بی آر ایس حکومت کی جانب سے شروع کردہ اسکیموں پر روک لگانے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔پسماندہ طبقات خاص طور سے غریب عوام کو فائدہ پہنچانے والی اسکیمات کو روکنا سراسر غلط ہے اور بی سی کے لیے متعارف کردہ اسکیموں کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔