بی سی تحفظات میں کمی ، کے سی آر کو مہنگی پڑے گی

   

تلنگانہ کی عوام ہرگز ظلم برداشت نہیں کریں گے ، کلواکرتی میں کانگریس قائد چترنجن داس کا انتباہ

کلواکرتی ۔ یکم / جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی گیسٹ ہاؤز میں آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے مختلف پارٹیوں اور تنظیموں کے نمائندوں نے کہا کہ بی سی تحفظات میں کمی چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرا شیکھر راؤ کیلئے مہنگی ثابت ہونگیں ۔ سابق وزیر کانگریس قائد چترنجن داس نے حکومت کو انتباہ دیا کہ تلنگانہ عوام آپ کو ووٹ اس لئے نہیں دیتے کہ آپ چندرا بابو نائیڈو اور کانگریس و بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے وقت ضائع کریں ۔ شرم کی بات ہے کہ جن طبقات نے آپ کو کثیر تعداد میں ووٹ دے کر کامیابی فراہم کی ہے انہی طبقات کے ساتھ آپ کی ناانصافی سراسر ظلم ہے اور تلنگانہ عوام اپنی ضمیر کی آواز پر قائم رہتے ہوئے کبھی بھی ظلم برداشت نہیں کرسکتی جس کی مثال تلنگانہ ریاست کیلئے کی گئی جدوجہد اور تلنگانہ ریاست کا قیام ہے ۔ تلنگانہ عوام نے آپ کو اقتدار اس لئے نہیں دیا کہ آپ تلنگانہ عوام کے خلاف ہی کام کریں ۔ آپ کا یہ فیصلہ تلنگانہ عوام کی توہین ہے ۔ لہذا جلد سے جلد ہمارا سابقہ کوٹہ 34% جس میں واپس دیتے ہوئے اسی سابقہ تحفظات پر ہی گرام پنچایت انتخابات منعقد کرائیں ورنہ تلنگانہ عوام آپ کو اس کا سبق سکھائیں گے اور ہم تمام پارٹیوں اور تنظیموں کے افراد اس فیصلے کے خلاف متحد ہوکر ریاستی سطح پر احتجاج کریں گے اور اس کے خلاف جس حد تک بھی آگے جانا پڑے ہم جانے کیلئے تیار ہیں ۔ سابقہ تحفظات کی بحالی تک ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ اس موقع پر بہوجن سماج سے جنگیا ، بی سی تحفظات کمیٹی سے راجندر ، ششی کمار گوڑ ، سومناتھ چٹرجی ، رمیش بابو ، لکشمی گوڑ ، گوپال و دیگر موجود تھے ۔