بی سی تحفظات کے مسئلہ پر تلنگانہ ہائی کورٹ میں سماعت ملتوی

   

حیدرآباد ۔30 ۔ جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے مجالس مقامی کے انتخابات میں پسماندہ طبقات کو 42 فیصد تحفظات کی فراہمی سے متعلق حکومت کے جی او نمبر 9 مورخہ 26 ستمبر 2025 کو چیلنج کرتے ہوئے دائرکی گئی درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ عبوری احکامات کی 9 اکتوبر کو اجرائی کے باوجود حکومت کی جانب سے تاحال جوابی حلفنامہ داخل نہیں کیا گیا۔ اسپیشل گورنمنٹ پلیڈر نے عدالت سے درخواست کی کہ حلفنامہ داخل کرنے کیلئے مزید وقت دیا جائے۔ ہائی کورٹ نے سرکاری وکیل کی درخواست قبول کرتے ہوئے 8 ہفتہ کی مہلت دی اور درخواست گزاروں سے کہا کہ وہ حکومت کے حلفنامہ پر اندرون دو ہفتے اپنا موقف پیش کریں۔ اس معاملہ کی سماعت 10 ہفتہ بعد ہوگی۔ عدالت نے کہا کہ تحفظات پر عمل آوری کے سلسلہ میں جو عبوری احکامات جاری کئے گئے، وہ آئندہ سماعت تک برقرار رہیں گے۔ واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے بی سی تحفظات کے جی او پر حکم التواء جاری کیا ہے۔1