42 فیصد تحفظات پر عمل آوری کی اپیل
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی (سیاست نیوز) مجالس مقامی کے انتخابات میں پسماندہ طبقات کو 42 فیصد تحفظات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مختلف بی سی تنظیموں کے قائدین نے آج صدر کانگریس ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی ۔ گاندھی بھون میں بی سی تنظیموں کے نمائندوں نے بی سرینواس گوڑ کی قیادت میں ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی اور انہیں یادداشت پیش کی ۔ بی سی قائدین نے کہا کہ 42 فیصد تحفظات کی فراہمی کے بعد ہی انتخابات منعقد کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دستوری ترمیم کے ذریعہ شیڈول 9 میں بی سی تحفظات شامل کرنے کیلئے مرکزی حکومت پر دباؤ بنایا جائے۔ گاندھی بھون میں ملکارجن کھرگے نے کانگریس کے سینئر قائدین کو ملاقات کا موقع دیا۔ وزراء اور ارکان اسمبلی سے علحدہ علحدہ ملاقات کرتے ہوئے ریاست کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا۔ صدر کانگریس سے آج صبح ہوٹل میں پارٹی کے بعض قائدین نے ملاقات کی اور حکومت کی کارکردگی سے واقف کرایا۔1