حیدرآباد 26 نومبر (سیاست نیوز) بی سی دل نیشنل صدر ڈی کمارا سوامی نے تلنگانہ کے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد سے 30 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں بی آر ایس پارٹی کی تائید و حمایت کرنے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہاکہ بی سی کمیونٹیز اس بات کو سمجھیں کہ ان کے مفادات کی تکمیل بی آر ایس کا ساتھ دینے میں ہوگی۔ بی سی طبقات کو نظرانداز کرنے پر کانگریس اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کمارا سوامی نے کہاکہ ان دو پارٹیوں نے بی سی کمیونٹیز کو مسلسل نظرانداز کیا اور حاشیہ پر رکھ دیا۔ انھوں نے الزام عائد کیاکہ ’’کانگریس اور بی جے پی دونوں انتخابات کے دوران بی سی طبقات سے جھوٹے وعدے کرنے کی تاریخ رکھتے ہیں‘‘۔