بی سی سی آئی دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ

   


ممبئی ۔بی سی سی آئی دنیا کا سب سے امیر ترین کرکٹ بورڈ بن گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی ٹیم کے میڈیا حقوق کی فروخت کے سبب بی سی سی آئی کی آمدنی میں گزشتہ برسوں میں کافی اضافہ ہوا ہے، میڈیا کے ان حقوق میں ہوم گراؤنڈز پر کھیلے جانے والے دو طرفہ ٹسٹ، ونڈے اور ٹی 20 میچز شامل ہیں۔ میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے 19۔2018 میں اپنی ٹیم کے میڈیا حقوق سے بہت فائدہ اٹھایا تھا اور بورڈ نے اب 2020 کی بیلنس شیٹ جاری کر دی ہے۔دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ نے مالی سال 19۔2018 کے دوران صرف کرکٹ ٹیم کے میڈیا حقوق سے 828 کروڑ روپے کمائے، جو آج تک کسی بورڈ کو نہیں دیے گئے۔بی سی سی آئی کا سرکاری براڈکاسٹر اسٹار انڈیا ملک میں کھیلے جانے والے ہر بین الاقوامی میچ کے لئے 43.20 کروڑکی ادائیگی کرتا ہے۔مالی سال 2018 کے دوران بورڈ نے 22 بین الاقوامی میچزکی میزبانی کی، جس میں 7 ٹسٹ، 10 ونڈے اور پانچ ٹی20 میچز شامل تھے۔