بی سی سی آئی کا انڈر 19 ورلڈ کپ ونر ویمنز ٹیم کو 5 کروڑ کا انعام

   

ممبئی: انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپئے انعام کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹ سے شکست دے کر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بی سی سی آئی نے نوجوان کرکٹرز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کیلئے اس انعام کا اعلان کیا ہے۔ فائنل میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور محض 82 رنز بنائے۔ انڈیا نے صرف 11.2 اوورز میں کامیابی حاصل کی اور 12 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں انڈیا نے ناقابل شکست رہتے ہوئے دوسری بار انڈر 19 ورلڈ کپ کا خطاب جیتا۔