نئی دہلی۔13 مئی (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر کا خیال ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) دنیا کا سب سے امیر کرکٹ بورڈ ہے اور کوروناوائرس بحران کے درمیان اسے ایک سیاستدان کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ گمبھیر نے کرکٹ کنیکٹڈ پروگرام میں بات کرتے ہوئے ٹیم کے آسٹریلیا دورہ کا ذکر کیا۔گمبھیر نے کہا بی سی سی آئی کا یہ شاندار قدم ہے۔ یہ ایک بہت ہی مثبت اشارہ ہے۔