نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کے روز بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا میں مجوزہ تبدیلیوں کو قبول کر لیا جس کے تحت موجودہ صدر سورو گنگولی اور سیکرٹری جے شاہ کو ان کی مدّت میں توسیع کی اجازت ہو گی۔ بی سی سی آئی کے آئین میں ‘کولنگ آف پیریڈ’ کی شق کی وجہ سے گنگولی اور شاہ دونوں کی پہلی میعاد اس ماہ کے شروع میں ختم ہوگئی۔اب سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی اور سکریٹری جے شاہ کی مدّتِ ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔