بی سی طبقہ پر کانگریس پارٹی کی جانب سے توہین ، وزیر ٹی سرینواس اور دیگر کی تنقید

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( راست ) : ٹی آر ایس وزراء ٹی سرینواس یادو ، سرینواس گوڑ ، گنگولا کملاکر اور قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چیرمین بنڈہ پرکاش مدیراج نے انتباہ کیا ہے کہ اگر وہ بی سی عوامی نمائندوں اور قائدین پر تنقید کریں گے تو انہیں سزا دی جائے گی ۔ کئی بی سی عوامی نمائندے اور قائدین چہارشنبہ کے روز وزیر ٹی سرینواس یادو کی زیر قیادت آدرش نگر کے ایم ایل اے کوارٹرس میں واقع ان کے دفتر میں جمع ہوئے ۔ اس موقع پر بی سی عوامی نمائندوں اور قائدین پر کانگریس پارٹی صدر اور دیگر قائدین نے جو تنقید کی اس پر کھل کر مذمت کی گئی ۔ ایم ایل سی مدھو سودنا چاری ، یوگے ملیشم ، ایل رمنا ، بسواراج سرایا ، شمبھی پور راجو ، ایم ایل اے دانم ناگیندر ، کالیرو وینکٹیش ، موٹھا گوپال ، گمپا گوردھن ، ایم پیز بدوگولا لنگیہ یادو ، واویرا جوروی ، بی بی پاٹل ، کارپوریشن کے چیرمین چنتا پربھاکر ، سینئیر لیڈران ، داسوجوشراون ، سکندرآباد پارلیمانی حلقہ بی آر ایس پارٹی کے انچارج تلاسانی سائی کرن یادو اور کئی دوسرے لوگوں نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے بعد وزرائے نے کہا کہ وہ بی سی طبقے میں ابھرتی ہوئی قیادت کو دیکھتے ہوئے جلن سے انہیں نیچا دکھاتے ہوئے تکبر سے بات کررہے ہیں ۔ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں حکومت ہزاروں کروڑ روپئے کی لاگت سے کئی ترقیاتی اور فلاحی پروگراموں کو نافذ کررہی ہے تاکہ بی سی طبقات سماجی اور اقتصادی ترقی حاصل کرسکیں ۔ بی سی طبقے کے قائدین اور عوام پر تنقید کی گئی تو وہ کانگریس پارٹی کو زمین بوس کردیں گے ۔ سیاست میں تنقید فطری ہے ، لیکن ایسے ذاتی اور منہ میں جو بھی الفاظ آئے ان کا استعمال درس طریقہ نہیں ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارٹی کی صدر اسے واضح کرے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ رویہ نہ بدلا گیا تو آنے والے دنوں میں انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔۔