بی سی ڈیکلریشن اجلاس کیلئے موثر انتظامات کا سلسلہ جاری

   

سدارمیا کی خصوصی آمد، شاد نگر میں کانگریس قائد ہنمنت راؤ کی پریس کانفرنس

شادنگر ۔ یکم ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی سینئر قائد وی ہنمنت راؤ (وی ایچ) نے رنگاریڈی ضلع کے شادنگر ٹاؤن میں ٹی پی سی سی ریاستی جنرل سکریٹری ویرلاپلی شنکر کی قیادت میں منعقدہ ایک میڈیا کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ کانگریس پارٹی نے پہلے ہی راعتو اعلامیہ، یوتھ اعلامیہ، ایس سی اور ایس ٹی اعلامیہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عنقریب شادنگر ٹاؤن میں بی سی ڈیکلریشن جلسے کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ بی سی ڈیکلریشن پروگرام میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں جلسہ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر کے پہلے ہفتہ میں ہونے والے اس اجلاس کی تاریخ کو جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں بی سی ڈیکلریشن کے جلسہ کے لیے تقریباً 3 لاکھ لوگ متحرک ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا۔ کانگریس پارٹی کے سرکردہ قائدین اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ ریاست تلنگانہ میں چیف منسٹر کے سی آر کو خبردار کیا ہے کہ عوامی مخالف پالیسیوں کو لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس کی سخت مخالفت و مذمت کی۔ وی ایچ نے مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکمرانی پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جس طرح کرناٹک میں کانگریس پارٹی کا جھنڈا لہرایا گیا ہے ، ویسا ہی تلنگانہ میں ہونے والا ہے۔ ٹی پی سی سی جنرل سکریٹری ویرلاپلی شنکر نے کہا کہ او بی سی کو ایک الگ وزارت کی ضرورت ہے۔ ریزرویشن کی 50 فیصد حد ختم کی جائے۔ انہوں نے تنقید کی کہ ایک بی سی شخص وزیر اعظم ہے اور بی سی کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتا۔ اس لیے ملک میں او بی سی ذات کے حساب سے مردم شماری ہونی چاہیے۔ وہ پبلک سیکٹر یونٹس کی نجکاری بند کرنا چاہتے ہیں۔ مزید یہ کہ ملازمین کو ترقیوں میں تحفظات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ عدالتی اور نجی شعبہ کے تحفظات کو او بی سی کے تحت تحفظات دینے کے لیے پہل کرنی چاہیے۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر پردیپ، سنجیو مدیراج، راگھو، محمد علی خان بابر ، بالاراجو گوڑ، چندر شیکھر، راجو، جنگا نرسمہا یادو، جگدیشورپا، کونکلا چنئیاہ، وائی۔ یادایا یادو، پروشوتم ریڈی اور دیگر موجود تھے ۔