کاماریڈی میں 15 ستمبر کو کانگریس کا جلسہ عام ، راہل گاندھی ، ملیکارجن کھرگے شرکت کریں گے ، وزراء کا دورہ ، تیاریوں کا جائزہ
کاماریڈی:7؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پردیش کانگریس کمیٹی صدر و ایم ایل سی مسٹر مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ بی سی ڈیکلریشن پر عمل آوری کے لئے کانگریس پارٹی پوری سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور اسی مقصد کے تحت 15؍ ستمبر کو کاماریڈی کے ڈگری کالج گراؤنڈ پر عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ریاستی وزراء مسٹر پونم پربھاکر، مسٹر پونگلٹی سرینواس ریڈی،شریمتی سیتا اکا ، شریمتی کونڈہ سوریکھا، مسٹر واکاٹی سری ہری اور حکومت کے مشیر محمد علی شبیر کے ساتھ جلسہ گاہ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کہا گیا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں میں بی سی ڈیکلریشن اہم وعدہ تھا جس پر اسمبلی میں قرارداد منظور کی گئی اور اب اس پر عمل آوری کو یقینی بنایا جائے گا۔کانگریس قائدین نے کہا کہ مرکزی حکومت نے بی سی طبقات کے تعلق سے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعلقہ بلوں کو التواء میں رکھا ہے مگر کانگریس پارٹی اس تعصب کو عوام کے سامنے بے نقاب کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کاماریڈی کے جلسہ میں کانگریس کے اعلیٰ قائدین راہول گاندھی اورملکارجن کھرگے کے علاوہ دو ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ ریوَنت ریڈی اور سدارمیا بھی شریک ہوں گے۔ اسی کے ساتھ مقامی اداروں کے انتخابات میں بی سی طبقات کو تحفظات فراہم کر کے کانگریس پارٹی اپنی نیت کو ثابت کرے گی۔مہیش کمار گوڑ نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے مرکزی وزراء بشمول بَنڈی سنجے اور کشن ریڈی تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی مذہب کے نام پر سیاست کر رہی ہے جبکہ کانگریس ایک سیکولر جماعت ہے جو بی سی طبقات کو انصاف دلانے کے لئے پرعزم ہے۔ اسی لئے چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی بی سی بل کی کامیابی کے لیے بڑے پیمانے پر کوشاں ہیں اور یہ حالیہ کاماریڈی کے طوفانی بارشوں کے جائزہ اجلاس کے موقع پر کاماریڈی میں جلسہ کرنے کی تجویز پیش کی تھی کیوں کہ پردیش کانگریس کے صدر کی حیثیت سے 15؍ ستمبر کو ایک سال مکمل ہورہا ہے ۔ اسی کے تحت ساری کابینہ ٓاج یہاں پہنچ کر جلسے کی تیاریاں کے لیے انتظامات کو انجام دے رہی ہے مسٹر مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ نظام آباد ضلع میں اس سے قبل آنجہانی راجہ رام اور ڈی سرینواس پردیش کانگریس کی صدارت میں ذمہ داری انجام دی گئی تھی اور اب مجھے موقع فراہم کیا گیا ہے اور ہم سب کا تعلق بی سی طبقے سے ہے بی سی طبقے کی فلاح و بہبودی کے لئے کوشا ہے اور بی سی طبقات کو تحفظات فراہم کرنے کے بعد ہی انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا انہوں نے کہا کہ اس کے لیے حکومت اور وزرا متعد طور پر فیصلہ کر چکے ہیں انہوں نے کے کویتا اور کے سی آر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عوام کی توجہ کالیشورم پراجیکٹ میں مبینہ بدعنوانیوں سے ہٹانے کے لئے ڈرامے رچائے جارہے ہیں اگر کویتا کو یہ بات معلوم تھی تو اتنے دن تک کیوں خاموش رہی اور اب کیوں واضح کیا جا رہا ہے یہ بھی ایک سازش ہے لین دین کے معاملات میں اختلافات پیدا ہونے کی بنا پر ان باتوں کو منظر عام پر لایا جانے کا الزام لگایا۔ اس موقع پر ریاستی وزراء، کانگریس کے عوامی نمائندے اور ذمہ داران بشمول محمد علی شبیر، ایم پیز و ایم ایل ایز موجود تھے۔ مقررین نے کانگریس قائدین و کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ 15 ؍ستمبر کے جلسہ عام کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کریں۔ اس موقع پر تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے صدر نشین طاہر بن حمدان صدر نشین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی ٹمریز کے وائس چیئرمین فہیم قریشی ، سریش کمار شٹکر رکن پارلیمان ظہیر آباد ، سابقہ رکن اسمبلی سید یوسف علی کانگریس پرچار کمیٹی کے صدر مسٹر محمد جاوید اکرم ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر مسٹر کے سرینواس راؤ کاماریڈی نظام اباد ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر موہن ریڈی اس کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔
