حیدرآباد۔4 ۔اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ بی سی کمیشن کے صدرنشین اور ارکان کے تقرر کے مسئلہ پر ہائی کورٹ میں آج سماعت ہوئی۔ حکومت نے بی سی کمیشن کی تشکیل کے لئے مزید چار ہفتوں کی مہلت طلب کی ہے۔ عدالت نے اندرون تین ہفتے بی سی کمیشن کی تشکیل اور نوٹیفکیشن جاری کرنے کی حکومت کو ہدایت دی ہے ۔ واضح رہے کہ بی سی کمیشن کی عدم تشکیل پر مفاد عامہ کی درخواست دائر کی گئی جس پر ہائی کورٹ نے کمیشن کی عاجلانہ تشکیل کی ہدایت دی تھی ۔
آج جب اس معاملہ کی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی تو سرکاری وکیل نے حکومت کو مزید چار ہفتے کی مہلت کی درخواست کی ۔ عدالت نے صرف تین ہفتوں کا وقت دیا اور آئندہ سماعت 25 ستمبر کو مقرر کی ۔