بی سی کمیشن صدرنشین کی چیف سکریٹری سے ملاقات

   

حیدرآباد۔3 ۔ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ بی سی کمیشن کے صدرنشین وی کرشنا موہن نے ارکان کے ساتھ چیف سکریٹری سومیش کمار سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کمیشن کی تشکیل اور خدمت کا موقع فراہم کرنے پر چیف منسٹر کے سی آر سے اظہار تشکر کیا۔ چیف سکریٹری نے صدرنشین اور ارکان کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ بی سی طبقات کی بھلائی کیلئے کمیشن کے کام میں حکومت کا تعاون حاصل رہیگا ۔ سکریٹری بی سی ویلفیر بی وینکٹیشم و کمیشن کے ارکان اوپیندرا ، کشور گوڑ اور ایس پاٹل موجود تھے۔R