مسائل و یادداشتیں پیش کرنے کی عوام کو سہولت
نلگنڈہ۔ 25 اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) متحدہ ضلع نلگنڈہ کو تلنگانہ بی سی کمیشن کی ٹیم کا 4 نومبرکو دورہ اور اجلاس دفتر ضلع کلکٹریٹ نلگنڈ ہ میں مقرر ہے۔ یہ بات ضلع کلکٹر سی۔نارائن ریڈی نے اپنے صحافتی بیان میں بتائی۔انہوں نے بتایا کہ بی سی کمیشن کی ٹیم نلگنڈہ ضلع میں تمام ذاتوں یعنی ایس سی ؍ ایس ٹی ؍ بی سی ؍ اقلیتی ؍ خانہ بدوشوں کا سماجی، سیاسی اور معاشی تجزیہ کرے گی۔ اس دن بی سی کمیشن کی صدارت میں ضلع نلگنڈہ کے کلکٹریٹ دفتر میں صبح 10.00 بجے سے شام 4.00 بجے تک رائے عامہ کا جائزہ لیا جائے گا۔ ضلع کے مختلف سماجی و عوامی نمائندوں اور دیگر دلچسپی رکھنے والی جماعتوں و تنظیموں کے قائدین بی سی کمیشن کو تحریری طور پر اپنے خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں اور یادداشتیں بھی کمیشن کی ٹیم ان کے حوالے کر سکتے ہیں کے علاوہ درخواستوں کے ساتھ حکومت کی طرف سے تجویز کردہ فارمیٹ کو بھی پْر کریں اور (6) سیٹ حوالے کیا جاسکتاہے انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ4 نومبر کو صبح 10.00 بجے سے شام 4.00 بجے تک نلگنڈہ کلکٹریٹ میں بی سی کمیشن مسائل و یاداشتیں بھی پیش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے درخواستوں اور دعووں سے متعلق تائیدی ثبوت بھی منسلک کریں۔