بی سی کمیشن کے وفد کی چیف سکریٹری ایس کے جوشی سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔9 ۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ کمیشن فار بیک ورڈ کلاسس نے آج چیف سکریٹری شیلندر کمار جوشی سے ملاقات کی۔ بی سی کمیشن کے صدرنشین بی ایس راملو کے علاوہ ارکان ڈاکٹر وی کرشنا موہن راؤ ، ڈاکٹر انجنے گوڑ اور جے گوری شنکر نے چیف سکریٹری کو کمیشن کی کارکردگی سے واقف کرایا۔ کمیشن نے مختلف سرکاری محکمہ جات سے بی سی طبقات کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے۔ چیف سکریٹری سے خواہش کی گئی کہ وہ سرکاری محکمہ جات کو ہدایت دیں کہ کمیشن کی جانب سے طلب کردہ تفصیلات فوری روانہ کریں۔ کمیشن کے صدرنشین اور ارکان نے تلنگانہ میں پسماندہ طبقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کمیشن کی جانب سے تلگو زبان میں شائع کی گئی مختلف رپورٹس چیف سکریٹری کے حوالہ کی گئی۔ واضح رہے کہ بی سی کمیشن مختلف طبقات کو بی سی فہرست میں شامل کرنے کے سلسلہ میں نمائندگیوں کی سماعت کر رہا ہے۔