بی شفیع اللہ سکریٹری و ڈائرکٹر اقلیتی بہبود و سکریٹری ٹمریز مقرر

   

حیدرآباد 12 جون ( سیاست نیوز ) ریاستی حکومت نے کمشنر دیہی ترقیات جناب ایم بی شفیع اللہ آئی ایف ایس کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں سکریٹری اقلیتی بہبود اور ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کے علاوہ سکریٹری ٹمریز مقرر کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری کے رام موہن راؤ نے احکام جاری کئے ۔ جناب شفیع اللہ محکمہ اقلیتی بہبود میں سابق میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔