حیدرآباد/30 جولائی ( سیاست نیوز) حکومت نے عیسائی طبقہ سے تعلق رکھنے والے بی شنکر لوکے کو تلنگانہ اقلیتی کمیشن کا نائب صدرنشین مقرر کیا ۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے اس سلسلہ میں جی او ایم ایس 35 جاری کیا۔ بی شنکر لوکے کی میعاد جائزہ حاصل کرنے سے 3 سال رہے گی۔ واضح رہے کہ حکومت نے 3 مارچ کو جی او ایم ایس 11 کے ذریعہ طارق انصاری کو صدرنشین اقلیتی کمیشن مقرر کیا جبکہ بعد میں کمیشن کے 4 ارکان کا تقرر کیا گیا۔ عیسائی طبقہ کی نمائندگی میں اضافہ کیلئے حکومت نے نائب صدرنشین کے عہدہ پر عیسائی طبقہ کے بی شنکر لوکے کا تقرر کیا ہے۔ شنکر لوکے سابقہ کمیشن میں بھی شامل رہے ہیں۔