بی فارمیسی۔ فارما ڈی میں داخلوں کیلئے اعلامیہ جاری

   

حیدرآباد/19 ستمبر، ( سیاست نیوز ) بی فارمیسی اور فارما ڈی داخلوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ۔ TGEAPCET-2024 ( ایم پی سی اسٹریم ) میں داخلوں کا عمل جاری ہے۔ جن طلبہ کے سرٹیفکیٹس کی جانچ مکمل ہوگئی ہے وہ 24 تا 25 ستمبر آپشن دے سکتے ہیں۔25 ستمبر کو آپشن فریز کرنا ہوگا۔ 27 ستمبر کو پرویژنل الاٹمنٹ ہو گا۔ نشستیں پانے والے طلبہ 27 اور 28 ستمبر کو ویب سائیٹ سے ٹیوشن فیس ادا کریں ۔ سیلف رپورٹنگ کرنا ہوگا۔ 28 اور 29 ستمبر کو متعلقہ کالجس میں رپورٹنگ کریں ۔ tgeapcet.nic.in پر لاگ ان کریں۔2