بی فارمیسی کی باقی ماندہ نشستوں کا الاٹمنٹ

   

حیدرآباد : /7 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ انجنیئرنگ ، اگریکلچر اینڈ میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ (ایمسیٹ) کے پہلے مرحلہ کی تکمیل کے بعد بی فارمیسی کی جملہ 400 نشستیں باقی رہ گئی تھیں جن کا منگل کو الاٹمنٹ کردیا گیا ۔ محکمہ تکنیکی تعلیم کے پریس نوٹ کے بموجب ریاست میں 118 کالجس میں فارمیسی کی 7,562 نشستیں ہیںجن کے منجملہ 7,162 نشستیں امیدواروں کو الاٹ کردی گئی تھیں ۔ ماباقی 400 نشستوں کو بھی پر کردیا گیا ۔ اسی طرح فارما ڈی کی نشستوں کو بھی پر کردیا گیا ہے۔