حیدرآباد : بی فارمیسی امتحان کے پرچوں میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق 28سالہ سنتوش ریڈی جو موسیٰ پیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ نوجوان بی فارمیسی کا طالب علم تھا اور تین پرچوں میں ناکام ہوگیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس صنعت نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔