حیدرآباد 2 اکٹوبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے حضور آباد حلقہ اسمبلی کے ضمنی انتخاب کیلئے کانگریس کی طلبا تنظیم این ایس یو آئی کے ریاستی صدر بی وینکٹ کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ کانگریس امیدوار کے نام پر کافی تجسس پایا جا رہا تھا ۔ پارٹی نے کئی ناموں پر غور کیا ۔ بالآخر بی وینکٹ کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹی آر ایس نے پارٹی کی طلبا تنظیم کے صدر جی سرینواس یادو کو امیدوار بنایا ہے جنہوں نے کل اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے ۔ لمحہ آخر تک سابق وزیر کونڈا سریکھا کے نام پر غور کیا گیا تاہم کانگریس پارٹی نے این ایس یو آئی کے صدر کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے ہائی کمان کو سفارش روانہ کی گئی تھی جس کے بعد بی وینکٹ کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ابھی بی وینکٹ کی جانب سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے ۔ ن