بی ٹیک اور ڈگری امتحانات کے التواء پر ہائی کورٹ میں سماعت

   

Ferty9 Clinic

امتحان کے بغیر پروموٹ کرنے کی درخواست،
جے این ٹی یو کو حکومت کے احکامات کا انتظار
حیدرآباد۔/16 جون، ( سیاست نیوز) ریاست میں بی ٹیک اور ڈگری سیمسٹر امتحانات کے انعقاد کے بغیر طلبہ کو پروموٹ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ این ایس یو آئی کے صدر وینکٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی آج سماعت ہوئی۔ جے این ٹی یو کی جانب سے جوابی حلف نامہ دائر کیا گیا ہے۔ جے این ٹی یو نے اپنے حلف نامہ میں کہا کہ حکومت کے احکامات ملنے تک وہ امتحانات کے انعقاد کیلئے پابند ہے۔ درخواست گذار کے وکیل نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں ہے لہذا ایس ایس سی طلبہ کی طرح بی ٹیک اور ڈگری طلبہ کو بھی پروموٹ کیا جائے۔ وکیل نے کہا کہ تاخیر کی صورت میں طلبہ کی اُلجھن میں اضافہ ہوگا۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد مقدمہ کو 20 جون تک ملتوی کردیا ہے۔