بی ٹیک طالب علم کا کیمپس سلیکشن ، ڈھائی کروڑ تنخواہ کی پیشکش

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی حیدرآباد کے طالب علم کو بمپر پیشکش موصول ہوئی ہے ۔ اس سال کیمپس میں بھرتی میں اس نے 2.5 کروڑ روپئے کی تنخواہ حاصل کی ۔ ایڈورڈ ناتھن ورگیز آئی آئی ٹی حیدرآباد میں بی ٹیک کے آخری سال میں زیر تعلیم ہے ۔ ایڈورڈ کو نیدرلینڈ کی کمپنی نے ایک بڑا پیاکیج پیش کیا ہے ۔ اس سے وہ آئی آئی ٹی حیدرآباد کے قیام کے بعد سے سب سے زیادہ پیاکیج وصول کرنے والا بن گیا ہے ۔ 21 سالہ ایڈوارڈ ناتھن کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں آخری سال کا طالب علم ہے ۔ کیمپس میں حالیہ تقررات میں ایک معروف عالمی تجارتی کمپنی آپٹیور نے اسے نوکری کے لیے 2.5 کروڑ روپئے کی پیشکش کی ۔ ایڈوارڈ نے اس سے قبل اس کمپنی میں دو ماہ تک انٹرشپ کی تھی ۔ اسے حال ہی میں یہ ملازمت پری پلیسمنٹ آفر کی شکل میں دی گئی تھی ۔ ایڈوارڈ اس سال جولائی میں ملازمت حاصل کریں گے ۔ کمپیوٹر سائنس کے ایک اور طالب علم کو بھی 1.1 کروڑ روپئے کا پیاکیج کے ساتھ نوکری مل گئی ہے ۔ آئی آئی ٹی حیدرآباد کے مطابق 2017 میں ایک طالب علم کو ایک کروڑ روپئے کے ساتھ نوکری کی پیشکش ہوئی تھی ۔ حیدرآباد میں پیدا اور پرورش پانے والے ایڈوارڈ نے ساتویں جماعت سے انٹر میڈیٹ تک بنگلور میں تعلیم حاصل کی ۔ 2022 میں اس نے جے ای ای مین میں 1100 آل انڈیا رینک اور 558 کا ایڈوانس رینک حاصل کیا ۔ اس نے گزشتہ سال نومبر میں منعقدہ مشترکہ داخلہ ٹسٹ میں 99.96 فیصد نمبر حاصل کئے تھے ۔ انہوں نے 2021 میں ہی نیشنل کونسل فار ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ اسکالر شپ حاصل کی ۔ انہوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کی کے وی پی وائی فیلو شپ کی ۔۔ ش