۔ 70 فیصد نشستیں کنوینر کوٹہ میں بھرتی ہوں گے۔ ای ڈبلیو ایس کوٹہ میں مزید 392 نشستیں
حیدرآباد۔ 3 نومبر (سیاست نیوز) ریاست میں مزید 5610 بی ٹیک سی این ای اور اس سے متعلق نئے کورسیس کی نشستیں دستیاب ہو رہی ہیں۔ چند کالجس میں جملہ (اعداد و شمار) کے لحاظ سے نشستوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چند کالجس میں جن کورسیس کی مانگ نہیں ہے انہیں منسوخ کرتے ہوئے ان کی جگہ نئے کورسیس متعارف کرائے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں سکریٹری تعلیمات سندیپ کمار سلطانیہ نے تین جی اوز کی اجرائی عمل میں لائی ہے۔ بی فارمیسی میں مزید 160 نشستوں کا اضافہ ہو رہا ہے۔ نئے دستیاب ہونے والے 5610 فیصد نشستوں پر بھرتی کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ان نشستوں میں 10 فیصد ای ڈبلیو ایس کوٹہ کے تحت 392 نشستوں کا اضافہ ہوگا۔ اس طرح بی ٹیک میں تقریباً 6 ہزار نشستوں کا اضافہ ہو رہا ہے۔ پہلے اور آخری مرحلے کی کونسلنگ میں مختلف کالجس میں موجود بی ٹیک نشستیں ہیں۔ نئے کورسیس کی تبدیلی کے پیش نظر ماہرین نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ آخری اور قطعی مرحلہ کی کونسلنگ کے لئے چوکس رہیں۔ چند کالجس کے تھوڑے برانچس کی نشستوں میں اضافہ ہوا ہے۔ چند کالجس میں نئے کورسیس دستیاب ہوئے۔ سی بی آئی ٹی، وی این آر وگینا ناجیوتی، وردھمان، سریندھی، کے ایم آئی ٹی کے علاوہ دوسرے مشہور کالجس میں نشستیں اور کورسیس میں اضافہ ہوا ہے۔ ایمسٹ ویب سائٹس میں تمام تفصیلات دستیاب ہیں۔ ن
