بی پی ایل کو سٹہ بازی سے محفوظ رکھنے کے اقدامات

   

ڈھاکہ ۔9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش پریمئیر لیگ پر ایک مرتبہ پھر فکسنگ کے سائے منڈلانے لگے ہیں بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کا چھٹا ایڈیشن ان دنوں جاری ہے، پہلے 3 دنوں میں ہی بنگلہ دیشی اداروں کو جوئے، سٹے اور فکسنگ کی روک تھام کے لئے متحرک ہونا پڑ گیا ہے کیونکہ ایونٹ میں ایک مرتبہ پھر فکسنگ کے گہرے سائے منڈلانا شروع ہو گئے ہیں۔ پہلے تین روز میں بنگلہ دیشی اداروں نے 20 سٹہ بازوں کو جرمانے کئے ۔ ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں فون پر فکسنگ کے جرم میں 5 سٹہ بازوں کو 4 ہزار ٹکہ جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لیگ کے ہی دوران ایک مقامی شخص کو بورڈ کو دھمکیاں دینے کے الزام میں جیل بھی بھیجا گیا ہے۔

زخمی نیشم ٹی 20 مقابلے سے باہر
آکلینڈ ۔9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم عضلات میں جکڑن کے باعث سری لنکا کیخلاف 11 جنوری کو مقررہ واحد ٹی ٹونٹی میچ سے باہر ہو گئے جن کی جگہ ڈگ بریسویل کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے۔