بی ڈی ایس کونسلنگ ، نوٹیفیکشن جاری آج سے ویب آپشنس

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : کالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی نے ریاست کے سرکاری و خانگی بی ڈی ایس کالجوں میں کنوینر کوٹہ کے داخلوں سے متعلق ویب کونسلنگ کے لیے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے ۔ امیدواروں کو 6 فروری کو صبح 8 بجے سے 8 فروری شام 4 بجے تک ویب آپشنس کا اندراج کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایک ساتھ تمام کالجس کے لیے ترجیحات پر مشتمل اندراج کرلیں ۔ اس مرحلہ میں باقی رہ جانے والی نشستوں کے لیے آئندہ کونسلنگ میں انہیں آپشنس کی بنیاد پر نشستیں الاٹ کی جائیں گی ۔ لہذا طلبہ ویب آپشنس کے اندراج میں احتیاط سے کام لیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائیٹ
tsbdsadm.tsche.in ، knruhs. Telangana.gov.in
پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔ ن