بی کملاسن ریڈی او ایس ڈی انٹلیجنس سیکوریٹی وِنگ مقرر

   

وظیفہ پر سبکدوشی کے بعد حکومت نے تقرر کیا
حیدرآباد۔/30 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے سینئر آئی پی ایس عہدیدار وی بی کملاسن ریڈی کو وظیفہ پر سبکدوشی کے بعد دوبارہ تقرر کرتے ہوئے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی انٹلیجنس سکوریٹی وِنگ انٹلیجنس ڈپارٹمنٹ حیدرآباد مقرر کیا ہے۔ چیف سکریٹری کے رام کرشنا راؤ نے جی او آر ٹی 550 جاری کیا۔ کملاسن ریڈی آج وظیفہ پر سبکدوش ہوئے اور حکومت نے انہیں دو سال کی مدت کیلئے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی انٹلیجنس سیکوریٹی وِنگ مقرر کیا ہے۔ کملاسن ریڈی کو ڈائرکٹر تلنگانہ انٹیگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر حیدرآباد کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ڈائرکٹر کی حیثیت سے وہ اسپیشل چیف سکریٹری ہوم کے ذریعہ چیف سکریٹری کو رپورٹ کریں گے۔1