بی کے ٹی کا بگ بیش لیگ کے ساتھ معاہدہ میں توسیع

   

نئی دہلی ۔ہندوستانی ملٹی نیشنل بالا کرشنا انڈسٹریز لمیٹڈ (بی کے ٹی) نے آسٹریلیائی کرکٹ لیگ کے ایف سی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے ساتھ معاہدہ میں اپ گریڈ اور توسیع کا اعلان کیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ طے ہونے والے معاہدے کی بدولت اس کھیل میں 2018 میں دستخط شدہ معاہدکا ابتدائی طور پر2021 تک کا تصور کیا گیا تھا لیکن اب یہ 2023 تک جاری رہے گا۔لیگ سپلائر ہونے کے بعد بی کے ٹی اب بی بی ایل کا لیگ پارٹنر بن گیا ہے ۔ لیگ پارٹنر کی حیثیت سے بی کے ٹی کو کئی اضافی حقوق حاصل ہوں گے ، جس میں ایل ای ڈی بورڈز ، وژن اسکرینز ، باؤنڈری رسی اور امپائروں کی وردیوں پر توسیع شامل ہے۔یادرہے کہ بیگ باش آسٹریلیا کو سب سے بڑا ٹی 20 ٹورنمنٹ ہے ۔
دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا فوارہ
دبئی ۔ دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے فوارے (پام فاؤنٹین) کا افتتاح جمعرات 22 اکتوبر کو کیا جارہا ہے۔فوارے کو النخلہ کا نام دیاگیا ہے جسے ممکنہ طور پرگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ