بی یو ایم ایس کی نظامیہ طبی کالج میں 19 نشستیں مخلوعہ

   

نیٹ کامیاب امیدواروں کی جناب عامر علی خان سے نمائندگی، داخلہ پر زور

حیدرآباد۔ 10 ڈسمبر (سیاست نیوز) بی یو ایم ایس (یونانی) میں داخلے کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نیٹ کامیاب امیدواروں کے لئے کونسلنگ کے ذریعہ رہتی ہے۔ تاحال کونسلنگ کے چار مرحلے مکمل ہوئے اس کے بعد 19 امیدواروں نے جو ایس سی، ایس ٹی زمرہ سے تعلق رکھتے ہیں سیٹ الاٹ ہونے پر رجوع نہیں ہوئے اس طرح 19 نشستیں مخلوعہ ہیں۔ اس ضمن میں نیٹ کامیاب امیدوار جنہوں نے بی یو ایم ایس (یونانی) میں داخلے کے لئے رجسٹریشن کراتے ہوئے کونسلنگ میں شرکت کی تھی تاہم داخلہ نہیں ملا۔ طلباء طالبات کا ایک وفد جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست سے نمائندگی کرتے ہوئے حکومت پر زور دے کر اس سال 19 نشستوں پر داخلہ کو یقینی بنانے کے لئے حکومت سے نمائندگی کرنے کی خواہش کی تاکہ داخلے کو یقینی بنائے تاکہ تعلیمی سال ضائع ہونے اور نشستیں مخلوعہ رہنے سے بچ جائیں۔ جس پر جناب عامر علی خان نے یقین دیا کہ وہ حکومت اور وزیر صحت کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے داخلہ کو یقینی بناسکے۔ امکان ہیکہ نئے وزیر صحت جائزہ لینے کے بعد اس پر عمل کریں گے۔