بےادبی کے مجرموں کو کھلے عام پھانسی دو’: لیڈروں کی خاموشی کے درمیان بولے کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو

   

چندی گڑھ: پنجاب میں تخریب کاری کی مبینہ کوششوں کے بعد دو نوجوانوں کے لنچنگ پر جہاں سبھی لیڈروں نے خاموش اختیار کی ہوئی ہے، اس بیچ پنجاب کانگریس کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھو نے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اتوار کو ملیرکوٹلہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سدھو نے کہا کہ توہین رسالت کے واقعات سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور ان واقعات میں قصورواروں کو سرعام پھانسی دی جانی چاہیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ “ایک کمیونٹی کے خلاف سازش” اور بنیاد پرست قوتیں پنجاب میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔