بے باک قائد کومی ریڈی راملو کا دیہانت

   

آبائی مقام مٹ پلی میں غم کی لہر، مختلف شخصیتوں کی جانب سے خراج
مٹ پلی /5 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہمدرد پسماندہ طبقات کے سابقہ ایم ایل اے مٹ پلی و سپریم کورٹ ایڈوکیٹ کومی ریڈی راملو کا آج صبح 8 بجے کے درمیان ان کی رہائشی گھر حیدرآباد میں دیہانت ہوگیا ۔ وہ چند ماہ سے علیل تھے ۔ یہ خبر جیسے ہی عام ہوئی بلا مذہب و ملت کئی احباب ان کی آبائی رہائش گاہ مٹ پلی پہونچکر غم افسوس کے ساتھ ان کا چرچہ کرتے ہوئے پائے گئے ان کے دور ایم ایل اے مٹ پلی اور اطراف علاقوں میں کئی فلاحی امور بشمول مٹ پلی میجر گرام پنچایت کو اپگریڈ کرکے مٹ پلی میونسپل میں تبدیل کروایا گیا ۔ مٹ پلی واٹر فلٹر بنوایا گیا ۔ مسلم شادی خانہ کیلئے اراضی کا حصول انٹرمیڈیٹ اردو میڈیم کلاس کا قیام ، مٹ پلی قومی شاہراہ پر ڈیوائڈر و برقی کھمبوں کی تنصیب مٹ پلی منی اسٹیڈیم کی مرمت اور کئی اہم کاموں کو انجام دیا گیا ۔ انہوں نے طویل وقفہ مقامی کسانوں کے ساتھ نظام شوگر فیاکٹری کی بازیابی کیلئے تحریک چلائی ۔ ان کا پسماندہ طبقات اور مسلم طبقہ کے ساتھ خصوصی لگاؤ تھا ۔ ان کے دیہانت پر ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ صدر جمعیتہ علماء مٹ پلی مولانا محمد سجاد حسین قاسمی سابقہ وقف بورڈ ڈائرکٹر ڈاکٹر سید غلام دستگیر صدر انجمن اشاعت اردو حافظ محمد عبدالعزیز ، ٹی پی پی سی ریاستی میناریٹی ڈپارٹمنٹ کنوینر ایڈوکیٹ عبدالحفیظ ، سابقہ گورنر مہاراشٹرا سی ایچ ودیا ساگر راؤ بہوجن سماج پارٹی ضلعی صدر پیالہ لمبادری کے علاوہ قائدین مقامی محمد رئیس الدین محمد قطب الدین پاشاہ خواجہ عظیم الدین پاشاہ ، محمد خالد ،عبدالباری ، احمد حسین ، نرسیا محمد صابر حسین قادری ، شیخ وکیل ، محمد رضی الدین ، اختر جانی ، مرزا واجد بیگ ، محمد شاہد ، محمد سمیع ، محمد وسیم ، وکیل احمد اور دیگر نے اپنے غم کا اظہار کئے اور ارکان خاندان کو پرسہ دیا ۔ پسماندگان میں بیوہ سابقہ ایم ایل اے مٹ پلی جیوتکا اور ان کے تین فرزندان شامل ہیں ۔ ان کے بڑے فرزند کومی ریڈی کرم کے بموجب ان کے آخری رسومات کی انجام دہی کیلئے حیدرآباد سے آبائی مقام مٹ پلی لے جارہا ہے کل صبح رسومات انجام دی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9701409999 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔