کانگریس کی بسوںکو داخل ہونے سے روکنے کا یو پی حکومت پر الزام،بسیں چلانے کی اجازت دینے پرینکا کی اپیل
دہلی ۔ 20 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں مائیگرنٹ مزدوروں کو ان کے آبائی مقامات پہنچانے کے مسئلہ پر زبردست سیاست کی جارہی ہے ۔ کانگریس کی جانب سے مزدوروں کو ان کے آبائی مقامات پر پہنچانے کیلئے 1000 بسوں کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت نے مختلف بہانوں سے ان بسوں کو ریاست میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی ہے ۔ پرینکا گاندھی نے آج کہا کہ مزدور ملک کی معیشت کے لئے ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کو آبائی مقامات پر پہنچانے کے مسئلہ پر سیاست کرنے کا یہ وقت نہیں ہے ۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے اترپردیش حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلہ پر سیاست میں ملوث نہ ہوں اور مائیگرنٹ ورکرس کے لئے بسیں چلانے کی اجازت دیں۔ مزدوروں کو ان کے مقامات پر پہنچانے کے مسئلہ پر کانگریس اور اترپردیش حکومت میں گزشتہ دو دن سے لفظی جنگ جاری ہے۔ پرینکا گاندھی نے سوشیل میڈیا پر آج ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے حکومت سے مسئلہ کی یکسوئی کی درخواست کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت مزدوروں کو ان کے مقامات تک پہنچانے کا ہے۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ بی جے پی چاہے تو بسوں پر بی جے پی کے پوسٹرس لگاکر اس اقدام کا کریڈٹ لے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک مزدوروں کے خون اور پسینہ سے چل رہا ہے ۔ یہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ ان کی اس مجبوری اور ضرورت میں ان کا ساتھ دیں۔ بے شمار لوگوں نے شکایت کی ہے کہ یو پی حکومت کانگریس کے بسیس کو ریاست میں داخل ہونے نہیں دے رہی ہے۔
پرینکا گاندھی نے کہا کہ بسوں کو فراہم کر کے آج شام 4 بجے 24 گھنٹے ہوچکے ہیں۔ آپ اس کا استعمال کریں یا ہمیں اس کی اجازت دیں۔ ہر حال میں بسوں کو چلانے کی اجازت دینی چاہئے ۔ دہلی۔نوئیڈا سرحد سے بڑی تعداد میں مزدور اپنے آبائی مقامات واپس ہونے کے لئے انتظار کر رہے ہیں ۔ یو پی حکام انہیں ریاست میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی ہے ۔ دہلی سے اترپردیش کیلئے بسوں کے انتظامات میں مصروف راجیو شکلا نے بتایا کہ وہ اس پر کوئی سیاست نہیں کر رہے ہیں ۔ اگر اترپردیش حکومت بسوں پر اپنے قائدین کے پوسٹرس اور پارٹی پرچم بھی چسپاں کرنا چاہتی ہے تو وہ ایسا کرسکتی ہے لیکن غریب اور بے بس مزدوروں کو مزید مشکلات میں مبتلا نہیں کرنا چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ 800 سے زیادہ بسیں تیار کھڑی ہیں۔ دوسری طرف اترپردیش حکومت کا یہ دعویٰ ہے کہ کانگریس پارٹی اس طرح سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ یو پی حکومت کا کہنا ہے کہ کانگریس کی ہزار بسیس میں کئی نمبرس کاروں ، ایمبولنس اور بائیکس کے بھی ہیں۔ بی جے پی کے ترجمان نے بتایا کہ کانگریس اور اترپردیش کے درمیان مزدوروں کو ان کے آبائی مقامات پہنچانے کیلئے بسوں کو چلانے کے مسئلہ پر کئی خطوط کا تبادلہ ہو