حیدرآباد۔/20 اگسٹ، ( سیاست نیوز) ریاست میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور سی بی آئی کی کارروائی کے الزامات کا سامنا کرنے والے تاجر اعجاز فاروقی نے کہا کہ انہیں بدنام کرنے کی منظم سازش کی گئی ہے اور بے بنیاد جھوٹی اطلاعات کو عام کرتے ہوئے ان کے کاروبار کو بدنام کیا گیا اور 100 کروڑ کی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے۔ اب جبکہ ای ڈی نے بھی اعجاز فاروقی کے خلاف ایسی کسی کارروائی کا خلاصہ کردیا ہے۔ بے بنیاد الزامات پر عدالت سے رجوع ہونے والے اعجاز فاروقی کو عدالت سے راحت حاصل ہوئی اور عدالت نے ان اداروں وضاحت طلب کی جس میں ای ڈی اور سی بی آئی نے ایسی کسی بھی کارروائی کی باتوں کو مسترد کردیا اور عدالت میں اپنی وضاحت پیش کردی۔ اعجاز فاروقی کے بموجب سی بی آئی نے بھی ان کے خلاف کسی قسم کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کاروبار کو متاثر کرنے شہرت سے خائف افراد کی سازش کے تحت جھوٹی افواہ پھیلائی گئی۔ انہوں نے ان اداروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ع