حیدرآباد۔ بالی ووڈ اسٹار ورون دھون جلد ہی سلور اسکرین پر زبردست ایکشن کرتے نظر آنے والے ہیں۔ وہ بے بی جان نامی فلم لے کرآرہے ہیں۔ فلم کی ریلیز سے قبل میکرز نے اس کا ٹریلر جاری کردیا ہے، جس میں ورون زبردست ایکشن کرتے نظر آرہے ہیں۔گزشتہ ماہ میکرز نے اس فلم کا ٹیزر ٹسٹرکٹ کے نام سے جاری کیا تھا جسے لوگوں نے کافی پسند کیا تھا۔ ٹیزرکے بعد اب ٹریلر کی باری ہے۔ میکرز نے اس فلم کا ٹریلر ریلیزکردیا ہے جس میں ورون کے ساتھ کیرتھی سریش اور وامیکا گبی بھی شامل ہیں۔ فلم میں جیکی شراف مرکزی ویلن ہیں۔ ورون دھون اس فلم میں جیکی شراف کے ساتھ مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔ جیکی شراف اس فلم کے مرکزی ویلن ہیں۔ ٹریلر میں ان کا اندازکافی جارحانہ نظر آرہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جب یہ دونوں سلور اسکرین پر ٹکرائیں گے تو باکس آفس پرکیا دھوم مچائے گی۔ اس ٹریلر میں ورون دھون کا کردار سادہ لگ رہا ہے لیکن آخر میں ان کا ڈیشنگ اوتار نظر آرہا ہے۔ وہ اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے خطرناک شکل اختیارکر لیتا ہے۔ 3 منٹ 6 سیکنڈ کے اس ٹریلرکے آخری چند سیکنڈز میں سلمان خان کو بھی دکھایا گیا ہے، وہ ورون دھون کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں۔ اگرچہ ابھی تک ان کا مکمل چہرہ نہیں دکھایا گیا لیکن چند سیکنڈزکا یہ کلپ شائقین کو فلم کے لیے پرجوش کرنے کے لیے کافی ہے۔ ٹریلر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ورون دھون اس فلم میں ڈبل رول کرنے والے ہیں۔ پہلا کردار پولیس والے کا ہے اور دوسرا عام آدمی کا۔ ان کے ایک کردارکا نام جان اور دوسرے کا نام ستیہ ورما ہے یہ فلم 25 دسمبرکو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ کیلس نے اس فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے اور شاہ رخ خان کی جوان کے ڈائریکٹر ایٹلی اس فلم کے پروڈیوسر ہیں۔اہم بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ فلم دراصل وجے کی بلاک بسٹر فلم تہری کاری میک ہے ، وجے نے ایک پولیس آفیسر کا کردار کیا ہے ۔