حیدرآباد24جولائی(یواین آئی) بی آرایس کے ارکان اسمبلی،بے روزگاروں کے مسائل حل کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے پلے کارڈس دکھاتے ہوئے اسمبلی کے میڈیا پوائنٹ پہنچے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہریش راو نے حکومت پر آر ٹی سی ورکرس کے ریزرویشن کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آر ٹی سی ورکرس کو سرکاری ملازمین کے طور پر تسلیم کرنے اور یونین کے احیاء جیسے مسائل پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے قیام کے 8 ماہ بعد بھی تقررات اور ملازمتوں کے کیلنڈر کے معاملے پر کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے کانگریس لیڈروں نے مطالبہ کیا کہ تھا امیدواروں کا انتخاب1:100 کے تناسب سے گروپ 1 مینس میں کیا جائے اور اب پولیس بے روزگاروں پر لاٹھی چارج کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں اساتذہ کی 21 ہزار ملازمتیں خالی ہیں۔