بے روزگاری بڑا مسئلہ، بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا

   

ممبئی16ستمبر (یو این آئی) مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ہرش وردھن سپکال نے الزام لگایا ہے کہ بے روزگاری آج ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور یہ تلخ حقیقت ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بھی روزگار حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برسر اقتدار بی جے پی نے نوجوانوں سے روزگار فراہم کرنے کے وعدے کیے مگر ان پر عمل نہ کرکے انہیں دھوکہ دیا۔تلک بھون میں کانگریس کے ایمپلائمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ جاب میلے کا افتتاح سپکال نے کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ریاست کے ہر ضلع میں اس طرح کے جاب میلے منعقد کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں۔ آئی ٹی، بینکنگ اور انشورنس سمیت مختلف شعبوں کی تقریباً 75 کمپنیوں نے اس میلے میں حصہ لیا اور سینکڑوں امیدواروں کا انتخاب کیا۔سپکال نے کہا کہ ریاست میں 2.5 لاکھ سرکاری عہدے خالی ہیں جبکہ مرکز میں 2.5 کروڑ سے زیادہ عہدے خالی پڑے ہیں لیکن بی جے پی حکومت انہیں پُر نہیں کررہی۔