بے روزگاری میں اضافہ ، بی جے پی کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ

   

حلقہ میدک کو مثالی ترقی دینے کا تیقن، کانگریس امیدوار نیلم مدھو کی عوام سے ملاقات

سنگاریڈی یکم مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ پارلیمنٹ میدک کے کانگریس امیدوار نیلم مدھو نے بی ایچ ای ایل گراونڈ میں چہل قدمی کرنے والے افراد سے ملاقات کی اور ان سے بات چت کرتے ہوے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کی غلط معاشی پالیسی کی وجہ سے ملک میں بیروزگاری بڑھی ہے۔ امیر طبقہ امیر ترین اور غریب مزید غریب ہوگیا۔ ملک کی بڑی کمپنیاں جو نفع بخش ہونے کے ساتھ لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہے انھیں خانگیانہ عمل میں فروخت کردیا گیا جس سے ان کمپنیوں کے ملازمین کو روزگار سے محروم ہونا پڑا۔ عوامی شعبہ کی کمپنیاں یا تو بند کی جارہی ہے یا فروخت کی جا رہی ہے۔ سالانہ دو کروڑ نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن دو لاکھ نوکریاں بھی نہیں دی گئیں۔ ملک کو نفرت سے نہیں پیار و محبت سے چلاکر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت عوام کی ترقی اور بھلائی کے کام کر رہی ہے۔ چھ ضمانتوں میں سے پانچ ضمانتوں پر عمل آوری شروع ہوچکی ہے اور ماباقی پر بھی پارلیمنٹ انتخابات کے بعد آغاز ہوگا۔ کانگریس مرکز میں حکومت تشکیل دینے پر ملک کی عوام کے لیے کئی فلاحی اسکیمات شروع کریگی اور ترقی کے ثمرات سے تمام طبقات مستفید ہونگے۔ انھوں نے عوام سے گفت و شنید کے دوران پیش کئے گئے مسائل کی یکسوئی اور حلقہ پارلیمنٹ میدک کو مثالی ترقی کا تیقن دیا۔ نیلم مدھو نے مئی ڈے کے موقع پر مختلف کمپنیوں کے ورکرس سے ملاقات کی اور انھیں مئی ڈے کی مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ حلقہ پارلیمنٹ میدک میں اکریساٹ، او ڈی ایف، بی ایچ ایل اور بی ڈی ایل جیسی عوامی شعبہ کی بڑی کمپنیاں کانگریس کے دور میں قائم کی گئی اور گزشتہ دس سال میں اس علاقہ میں عوامی شعبہ کی ایک بھی بڑی قائم نھیں ہوئی۔ انھوں نے مقامی مسائل کی یکسوئی کا تیقن دیا۔ اس موقع پر انور پٹیل جہدکار تحریک تلنگانہ، نرسمھا ریڈی صدر آئی این ٹی یو سی، پربھاکر ریڈی، سرینیواس، ارون گوڑ، شیکھر،کرشنا اور سرینو و دیگر موجود تھے۔