بے روزگاری میں مقروض شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/20 ستمبر، ( سیاست نیوز) بے روزگاری میں قرض کے بوجھ سے پریشان ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ سرور نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 24 سالہ پرشانت نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق پرشانت بے روزگا رتھا اور اس نے ساتھیو ں سے اخراجات کے لئے قرض لیا اور پریشان تھا۔ اس دوران اس کی والد ہ اور بڑے بھائی نے ڈانٹ ڈپٹ کی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔