بے روزگاری کا مسئلہ۔شرمیلا کی بھوک ہڑتال

   

حیدرآباد، 31/ اگست (یواین آئی) وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے ریاست کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرنے ریاستی حکومت پر دباو ڈالنے کیلئے ہر منگل کو بھوک ہڑتال کے حصہ کے طورپر آج ضلع میدک میں بھوک ہڑتال کی اور گجویل منڈل کے اننت راو پلی میں کے راجو نامی نوجوان کے خاندان سے ملاقات کی اور پُرسہ دیا جس نے بیروزگاری کے باعث خودکشی کرلی۔