بے روزگار نوجوانوں کو الاؤنس کے بقایا جات ادا کئے جائیں بی جے پی قائد جی نارائن ریڈی کا مطالبہ

   

حیدرآباد۔/9 مارچ، ( سیاست نیوز) بی جے پی کے سینئر لیڈر جی نارائن ریڈی نے چیف منسٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام بے روزگار نوجوانوں کو بے روزگاری الاؤنس جاری کریں تاکہ وہ ریکروٹمنٹ ٹسٹ کی تیاری کرسکیں۔ نارائن ریڈی نے کہا کہ حکومت کو ہر بے روزگار نوجوانوں کو بقایا جات کے طور پر فی کس 1.14 لاکھ روپئے ادا کرنے چاہیئے کیونکہ یہ وعدہ 2018 میں کیا گیا تھا۔ گزشتہ 38 ماہ کے دوران الاؤنس جاری نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے اپنے وعدہ کو فراموش کردیا جس کے نتیجہ میں نوجوانوں کو مایوسی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے 80 ہزار جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا لیکن بے روزگاری الاؤنس کے بارے میں کوئی تذکرہ نہیں ہے۔ کئی نوجوان ایسے ہیں جو اپنے والدین کی کفالت میں ہیں اگر انہیں الاؤنس دیا گیا تو والدین کا بوجھ کم ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو تقررات کا عمل مقررہ مدت میں مکمل کرنا چاہیئے۔ امتحانات کی تیاری کیلئے امیدواروں کو ہزاروں روپئے کے اخراجات کی ضرورت پڑتی ہے لہذا حکومت کو چاہیئے کہ بے روزگاری الاؤنس جاری کرے۔ر