بے روزگار نوجوانوں کیلئے زرین موقع

   

اسکل ڈیولپمنٹ کورس کی مفت تربیت، 4 اکٹوبر آخری تاریخ

نظام آباد :25/ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )حکومت تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن (TGMFC) کے ذریعے تعلیم یافتہ بے روزگار اقلیتی نوجوانوں کیلئے اسکل ڈیولپمنٹ کورسس 1) آئی ٹی 2) تعلیم 3) صحت 4) اکاؤنٹنگ (CA, Tally, IT,& GST) 5) ہاؤسنگ 6) افزائش مویشیاں اور ڈائری اور ویٹرنری وغیرہ 7) فیشن ڈیزائننگ (ٹیلرننگ)، اڈوانس بیوٹیشن، 8) ہارٹیکلچر، 9) ٹورزم (سیاحت) اور ہسپٹالٹی، ایرہوسٹس کیبن کرو، وغیرہ 10) LMV & HMV ڈرائیونگ 11) الیکٹریشن، فائر اینڈ سیفٹی، 12) سیلف روزگار، اسمارٹ فون, ہینڈسیٹ ریپیرنگ، (سافٹ ویئر، ہارڈ ویئر) اڈوانس میکانائزائڈ فرنیچر، مینو فیکچورازنگ، (پیاکیجنگ صنعت) وغیرہ، کورسس کی تربیت کیلئے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن(NSDC), TASK, MEPMA, GOI Board of Intermediate (V.E),اورwith state Board of Technical Education or Department of Employment and Training وغیرہ کی معلومات رکھنے والے تربیتی اداروں کو ضلعی افسر برائے محکمہ اقلیتی بہبود, نظام آباد کے۔کرشنا وینی نے ہدایت دی ہے کہ اقلیتی نوجوانوں کو تربیت دینے کیلئے تربیتی ادارے مذکورہ بالا ڈاکومنٹس، پراجکٹ رپورٹ کے ساتھ ہارڈ کاپیز VC & MD,TGMFC, اقلیتی مالیاتی کارپوریشن حیدرآباد دفتر پر پانچویں منزل 5th فلور حج ہاؤز نامپلی پر بتاریخ 04 اکتوبر/ 2024 سے قبل داخل کریں۔