بے روزگار نوجوان سرکاری ملازمتوں کی ابھی سے تیاری کریں

   

محبوب نگرمیں مسابقتی امتحانات کی مفت کوچنگ، سنٹر کا رکن اسمبلی کے ہاتھوں افتتاح

محبوب نگر /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بے روزگار نوجوان ابھی کوچنگ میں داخلہ لیں اور سرکاری ملازمتوں کے امتحانات کیلئے اپنی تیاری کا آغاز کریں۔ یہ مشورہ مقامی ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی نے دیا وہ آج مستقر محبوب نگر کے کلابھون میں ریاستی لائبریریز چیرمین محمد ریاض کے ہمراہ سب انسپکٹرس کے ذریعہ اپنے فنڈ سے چلائے جانے والی مفت کوچنگ کا افتتاح کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے معروف ، اشوک نگر ، دلسکھ نگر کوچنگ سنٹرس کی نوعیت پر حیدرآباد کے ماہر اساتذہ کی خدمات کوچنگ کیلئے حاصل کی گئی ہیں۔ نوجوان آنے اولی ہزاروں سرکاری ملازمتوں کیلئے تیار رہیں۔ کوچنگ حاصل کرنے والے طلباء کو تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور ماہرین کا تیار کردہ اسٹیڈی میٹریل بھی حوالے کیا جائے گا ۔ ریاستی لائبریریز چیرمین محمد ریاض نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل اے صاحب نے مفت کوچنگ کا اہتمام کرنے کیلئے بڑی محنت کی ہے ۔ بے روزگاروں کیلئے ان کے اقدامات قابل ستائش ہے۔ بڑی خوشی کی بات ہے کہ حیدرآباد کے تجربہ کار فیکلٹیز مختلف سرکاری ملازمتوں کیلئے مفت تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے طلباء کیلئے نصب کردہ واٹر پلانٹ کا افتتاح کیا ۔ پروگرام میں ضلع لائبریریز چیرمین نرسمہا ریڈی ، موڈا چیرمین لکشمن یادو ، آنند گوڑ ، منوہر ، سرینواس یادو ، اویس ، فیاض ، معز ، پروین کمار ، سرینواسلو ، موہن ریڈی و دیگر موجود تھے ۔